|
Please donate generously
so we may improve our services.
Our efforts depend on you.
 |
 |
I`tikaf City - کاروانِ اِعتکاف بسلسلہ آؤ اِعتکاف بیٹھیں مہم
| کاروانِ اِعتکاف بسلسلہ آؤ اِعتکاف بیٹھیں مہم |
|
مؤرخہ 20 ستمبر کو ’’آؤ اعتکاف بیٹھیں‘‘ مہم کے سلسلہ میں ’’کاروان اعتکاف‘‘ تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گیا۔ یہ کاروانِ اعتکاف یکم اکتوبر تک پنجاب بھر کے دورہ میں عوام الناس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معیت میں اعتکاف بیٹھنے کی دعوت دے گا۔ یہ کاروان فیصل آباد ڈویژن، راولپنڈی ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، لاہور ڈویژن اور ملتان ڈویژن کا تحصیل لیول تک تفصیلی دورہ کرے گا۔ یاد رہے کہ دنیا میں حرمین شریفین کے بعد دنیا کا یہ سب سے بڑا اِجتماعی اِعتکاف ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے مسلمان کشاں کشاں آ کر ہزاروں کی تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ اِس کاروان کی قیادت تحریکِ منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور دیگر مرکزی قائدین کر رہے ہیں۔
|
|
|