شہر اعتکاف میں نظامتِ اِبلاغیات کے زیراہتمام کتب و سی ڈیز کا سٹال

دوران اعتکاف خدمات

نظامت ابلاغیات معتکفین اور معتکفات کی سہولت کے لیے ہر سال شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب و سی ڈیز کے الگ الگ سٹال لگاتی ہے،  جو معتکفین اور معتکفات کی خاص توجہ کو مرکز ہوتا ہے۔ ان دنوں تمام کتب، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز پر 50 فیصد خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

شہر اعتکاف میں سٹالز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 400 سے زائد طبع شدہ کتب، مختلف النوع موضوعات پر 6000 سے زائد خطابات کی سی ڈیز، DVD,s موجود ہوتی ہیں۔ جن میں قرآنیات، حدیث، ایمانیات، اعتقادیات، سیرت و فضائل نبوی، ختم نبوت، عبادات، فقہیات، روحانیات، علمیات، اقتصادیات، جہادیات، فکریات، انقلابیات، سیاسیات، قانونیات، اسلام اور سائنس، اسلامی شخصیات اور عصریات سمیت درجنوں موضوعات کتب موجود ہوتی ہیں۔

علاوہ ازیں تسبیح، ٹوپی، عطریات، خانہ کعبہ اور گنبد خضریٰ کے تصاویر بمع فریم، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 30 سالہ تحریکی جدوجہد کی تصاویر اور نئے سال کے کیلنڈرز و ڈائری بھی ان سٹالز کا حصہ ہوتی ہیں۔ جبکہ خواتین کے سٹالز پر عبایا، اسکالرف اور زنانہ ملبوسات بھی موجود ہوتے ہیں۔

تبصرہ