شہر اعتکاف میں نظامت تربیت کے زیراہتمام دس روزہ تربیتی کیمپ

دوران اعتکاف خدمات

اصلاح احوال، احیائے اسلام اور تجدید دین کے عظیم مشن کی داعی منہاج القرآن انٹرنیشنل دورحاضر کی ایک ایسی دینی وانقلابی اور اجتہادی وتجدیدی تحریک ہے جس کے دعوتی وتبلیغی‘ اخلاقی وروحانی‘ فکری واجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلکہ علمی وفکری حلقوں میں ایک انقلاب بپا کر دیا ہے۔ معاشرے میں دینی ومذہبی خلفشاروں کو کم کر نے میں یہ تحریک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ عرصہ دراز سے شب بیداریوں اور روحانی محافل کے انعقاد کے ذریعے تزکیہ نفس اور تصفیہ باطن کا سامان پیدا کیا جا رہا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے جملہ مخلصین، معاونین، نقباء، ناظمین، صدور، امراء اور مرکزی ذمہ داران کی اخلاقی وروحانی، تحریکی وتنظیمی، تجدیدی و انقلابی، دعوتی وتبلیغی، فکری ونظریاتی تربیت کے مواقع فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ جبکہ بطور خاص شہر اعتکاف میں دس دن معتکفین و معتکفات کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ معتکفین و معتکفات کے لیے الگ الگ حلقہ جات قائم کئے جاتے ہیں اور معلمین حضرات حلقہ جات میں درس دیتے ہیں۔

دوران اعتکاف منعقد ہونے والے یہ حلقہ جات ایک منظم و مربوط کے تحت چلائے جاتے ہیں، جن میں لوگوں کو اصلاح احوال، تزکیہ نفس اور تصفیہ باطن سے متعلق تربیت فراہم کی جاتی ہے اور معاشرے کا مفید رکن ثابت ہونے کے ضابطہ ہائے اخلاق سے روشناس کرایا جاتا ہے۔ نظامت تربیت کی جانب سے مختلف تعارفی، اصلاحی اور تربیتی لٹریچر بھی معتکفین و معتکفات میں تقسیم کیا جاتا ہے، جس میں قرآنی سورتیں، مسنون دعائیں، فقہی مسائل، وظائف، اور اعتکاف کے حوالے سے خصوصی مواد شامل ہوتا ہے۔

شہر اعتکاف میں ہر روز فقہی مسائل پر مشتمل نشست بھی منعقد کی جاتی ہے، جس میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروں لوگوں کے فقہی مسائل کا حل نقلی و عقلی دلائل و براہین کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔

تبصرہ