شہراعتکاف میں Minhaj TV موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ شہر اعتکاف 2018ء میں Minhaj TV موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب 9 جون کو منعقد ہوئی، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے موبائل پر منہاج ٹی وی اینڈرائیڈ ایپ کو اوپن کر کے باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ایپ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پیشکش ہے، جس میں منہاج ٹی وی کی براہ راست لائیو اسٹریمنگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 1982 سے اب تک ریلیز شدہ ہزاروں خطابات اور کلپسں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم نے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کی سربراہی میں ایپ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالستار منہاجین نے شیخ الاسلام کو ایپ کے بارے بتایا کہ یہ ایپ منہاج یونیورسٹی لاہور کے اسٹوڈنٹ محمد انس اعوان نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سینئر پروگرامر شہزاد احمد کی رہنمائی میں ڈویلپ کی جبکہ content اپڈیٹنگ ٹیم نے منہاج پروڈکشز کے تعاون سے ہزاروں خطابات اور شارٹ کلپس اپ ڈیٹ کیے ہیں۔

ایپ کی لانچنگ اور اس کی پروموشن میں منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن بابا اور ان کی ٹیم نے خصوصی تعاون کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈائریکٹر ایم آئی بی عبدالستار منہاجین، سینئر پروگرامر شہزاد احمد، پروگرامر محمد انس اعوان اور باقی پوری ٹیم، منہاج ٹی وی کے ڈائریکٹر احسن بابا اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو اس عظیم کاوش پر خصوصی مبارکباد دی۔

صدر تحریک منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محمد انس اعوان کیلئے منہاج یونیورسٹی کی طرف سے کیش پرائز اور سکالر شپ کا اعلان کیا۔

بعد ازاں 28 رمضان المبارک کی شب سینئر پروگرامر شہزاد احمد اور پروگرامر محمد انس اعوان کو منہاج ٹی وی موبائل ایپ تیار کرنے پر حسن کارکردگی کی شیلڈ بھی دی گئی۔ شہزاد احمد اور محمد انس اعوان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری سے شیلڈز وصول کیں۔

ایپ کے اہم فیچرز

  1. 1982 سے اب تک ہزاروں خطابات کا year wise ذخیرہ
  2. قرآنِ مجید، حدیثِ مبارکہ، سیرت، عقائد، فقہ اور جدید عصری موضوعات پر کیٹگری وائز رسائی
  3. خطابات سرچ کی سہولت کیساتھ
  4. ہزاروں شارٹ کلپس کی ایک ساتھ دستیابی
  5. اہم اسلامی ایام سے متعلقہ خطابات کی فراہمی
  6. چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے خطابات دیکھنے کی سہولت
  7. منہاج ٹی وی کے اسٹوڈیو پروگرام اور نیوز راؤنڈ اپ

ایپ گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤنلوڈ کے لیے موجود ہے اور اس کے ڈاؤنلوڈز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تبصرہ