منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال ہزار ہا خواتین بھی معتکف ہوں گی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سینکڑوں رضا کار بھی خدمات انجام دیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اب تک 600 سے زائد اردو، انگریزی اور عربی تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان میں سے متعدد تصانیف کا دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ فروغِ دین میں آپ کی تجدیدی و اجتہادی اور احیائی کاوشیں منفرد حیثیت کی حامل ہیں۔