شہرِ اعتکاف میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2019ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ کیمپ میں روزانہ افطار کے بعد مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا جاتا ہے اور انہیں ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروسز بھی 24 گھنٹے اعتکاف گاہ میں موجود ہے۔

تبصرہ