رمضان المبارک کے کن ایام میں اعتکاف بیٹھنا مسنون ہے؟

رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں اعتکاف بیٹھنا مسنون ہے۔ حضرت عبد الله بن عمر رضی الله عنہما سے مروی ہے:

اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صلیٰ الله عليه وآله وسلم کَانَ يَعْتَکِفُ الْعَشْرَ الْاَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ

’’حضور نبی اکرم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے۔‘‘

ابن ماجه، السنن، کتاب الصيام، باب فی المعتکف يلزم مکانًا من المسجد، 2: 373، رقم: 1773

تبصرہ