اولاد کو صالح دیکھنے کے آرزو مند والدین پہلے خود صالح والدین بنیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

Dr Tahir ul Qadri addressing Itikaf City minhaj ul quran residents

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہرِ اعتکاف کی تیسری نشست سے ’’والدین کے حقوق و واجبات (احادیث نبویہ کی روشنی میں) ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے حاکم لوٹ مار کرنے والے ہوں وہاں نہ تو کبھی مہنگائی ختم ہو گی اور نہ اس معاشرے میں خیر باقی رہتی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شہرِ اِعتکاف تعلیم و تربیت اور دین کے صحیح تصور کے معرفت کے لیے ہے۔ والدین اولاد کے پہلے ماڈل اور آئیڈل ہوتے ہیں۔ لہٰذا والدین کو چاہیے کہ اپنی سیرت و کردار، عادات و اَطوار اور اَخلاق و آداب سنواریں۔ اولاد کو صالح دیکھنے کے آرزو مند والدین پہلے خود صالح والدین بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی گھر میں جس طرح ایک دوسرے کو مخاطب کرتے ہیں بچے وہی بولی اختیار کرتے ہیں گھر میں بولی جانے والی بولی اور وقوع پذیر ہونے والے واقعات بچوں کے ذہنوں پر نقش ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنے والدین کے ساتھ اچھا یا برا جیسا سلوک کریں گے، ویسا رویہ آپ کی اولاد آپ کے ساتھ رکھے گی۔ الغرض اگر ہم نے اپنی اولاد کو نیک بنانا ہے تو پہلے خود کو نیک بنانا ہوگا۔

آج ہمارا المیہ یہ ہے کہ اولاد اگر بے ادب نہیں بھی ہوتی تو وہ ہر وقت سوشل میڈیا پر مصروف رہتی ہے اور والدین کو معیاری وقت نہیں دیتی۔ والدین کے پاس بیٹھ کر سیل فون پر مصروف رہنے کا مطلب ہے کہ آپ والدین کے پاس بیٹھ کر بھی ان پاس نہیں ہیں، یہ بداخلاقی اور بے ادبی ہے نوجوان اس بے ادبی کو ترک کر دیں۔ حضرت اویس قرنی واحد تابعی ہیں جن کا نام لے کر حضور نبی اکرم ﷺ نے ذکر فرمایا ہے کیوں کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بہت زیادہ نیکی اور اِحسان کرنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جو دین ہمیں عمومی طور پر سکھایا جاتا ہے وہ ہے:’’ترجیحات کا دین، ترغیبات کا دین، رسومات کا دین اور فسادات کا دین‘‘۔ جو شخص چاہے کہ اُس کی عمر دراز ہو، اُسے چاہیے کہ والدین سے حسنِ سلوک کرے (الحدیث)۔ جو شخص چاہے کہ اُس کی عمر دراز ہو، اُسے چاہیے کہ والدین سے حسنِ سلوک کرے (الحدیث)۔

انہوں نے کہا کہ والدین اور اولاد کے لیے خصوصی قرآنی دعا یہ ہے کہ ’’اے میرے رب: مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر فرمایا ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک اعمال کروں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری اولاد میں نیکی اور خیر رکھ دے۔ ‘‘ یوں بندہ یہ اِلتجا کرتا ہے کہ میرے خالق! مجھے والدین کا تابع فرمان اور نیک بننے کی توفیق عطا فرما تا کہ مجھے دیکھ کر میری اولاد بھی نیک بنے۔ والد جنت کا سب سے بڑا دروازہ ہوتا ہے۔ بیٹا باپ کی جتنی بھی خدمت کر لے مگر باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا، سوائے اُس بیٹے کے جو اپنے غلام باپ کو رقم دے کر آزاد کروا لے۔

انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج کالج برائے خواتین کے طلباء و طالبات دل و جان سے شہرِ اعتکاف کے معتکفین و معتکفات کی خدمت کررہے ہیں۔ ان سب کے لیے خصوصی مبارک باد اور ڈھیروں دعائیں ہیں۔

نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ