منہاج القرآن کے ساتھ جڑ جائیں یہ سنگ راہ کو نگینہ بنا دینے والی تحریک ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

Dr Tahir ul Qadri addressing Itikaf City residents

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف کی پانچویں نشست سے ’’اِحسان—ہر ایک کے ساتھ بھلائی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے ساتھ جڑ جائیں یہ سنگ راہ کو نگینہ بنا دینے والی تحریک ہے۔ اعزاء و اَقارب میں سب سے قریبی رشتہ میاں بیوی کا ہے اور سب سے زیادہ امتحان بھی اسی رشتے کا ہوتا ہے۔ والدین کے خونی رشتہ دار آپ کے اعزاء و اقارب میں شامل ہوتے ہیں۔ ان سے حسنِ سلوک کرنا اور احسان کا رویہ اپنانا صاحبانِ اِحسان کا لازمی طرزِ عمل ہوتا ہے۔ اگر بندہ صاحبِ اِحسان بن جائے تو اس کی زندگی سے شر کا وجود ختم ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً وہ سراپا خیر بن جائے گا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو شخص مرتبۂ احسان پر نہیں ہوگا اس پر جب تنگ دستی اور پریشانی آتی ہے تو وہ شورو غوغا کرے گا اور اللہ کی ناشکری کرے گا۔ جب انسان محسن بن جاتا ہے تو محتاجی اور پریشانی میں اس کا طرزِ عمل رضا والا بن جاتا ہے۔ نتیجتاً وہ صبر کرے گا اور قناعت اختیار کرے گا۔ سب سے پہلا احسان انسان کا اپنی ذات کے ساتھ ہے۔ جب انسان محسن ہوتا ہے تو سب سے پہلے خود پر احسان کرنا واجب ہو جاتا ہے۔ اگر انسان مرتبۂ احسان پر فائز ہو جائے تو اس کی زندگی کے ہر ہر گوشے پر اِحسان کا رنگ چڑھ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جگہ جگہ انبیاء کرام علیہم السلام کو محسن کہا ہے۔ اللہ تعالیٰ جتنے لوگوں کو اپنا مقرب بناتا ہے وہ اس کے محسنین ہوتے ہیں۔

شہرِ اعتکاف کی پانچویں نشست میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معروف قانون دان اظہر صدیق سمیت، مذہبی سیاسی، کاروباری شخصیات، علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ